لفٹ کرا دے، کبھی تو نظر ملاؤ، تیرا چہرہ جیسے نہ جانے کتنے مقبول نغمہ دینے والے عدنان سمیع نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان چھوڑ کر بھارت میں آباد ہونے کی وجہ بتائی۔ عدنان سمیع نے اپنی پاکستانی شہریت چھوڑ دی اور سال 2016 میں ہندوستانی شہریت حاصل کر لی۔ گلوکار کے اس قدم سے سرحد کے دونوں جانب کے لوگ ناخوش نظر آئے اور پاکستان میں کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا تھا کہ عدنان نے پیسے کی وجہ سے نقل مکانی کی۔ ایک حالیہ انٹرویو نے گلوکار نے اس بارے میں کہا کہ ' بہت سے لوگوں نے ان کی زندگی پر بن مانگے اپنی رائے دی ہے'۔ Adnan Sami on Indian Citizenship
انہوں نے ہیمونز آف بمبئی کو بتایا کہ' پاکستان میں کچھ لوگوں نے کہا کہ اوہ اس نے بھارت کو اس لیے چنا کیونکہ اس کے پاس وہاں زیادہ پیسہ ہے، وہ وہاں زیادہ پیسہ کما رہا ہے۔ میں نے کہا معاف کیجئے گا، کیا آپ کو کوئی اندازہ ہے کہ میری فیملی بیک گراؤنڈ کیا ہے؟ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میری زندگی میں پیسہ کبھی بھی عنصر نہیں رہا ہے؟مجھے یہ برکت حاصل تھی کہ میں ایک بہت ہی اچھے، امیر گھرانے میں پیدا ہوا اور وہیں پرورش پائی۔ پیسہ ہی نہیں میں نے بہت کچھ چھوڑ دیا ہے وہاں (پاکستان) سے مجھے وراثت میں ملنے والی بہت سے چیزیں ایسی ہیں جو میں نے دے دی ہیں'۔