ممبئی میں بدھ کے روز ایک خاتون مداح نے اداکار آدتیہ رائے کپور کو زبردستی بوستہ دینے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب اداکار اپنی نئی ویب سیریز دی نائٹ مینجیر کی اسکریننگ کے بعد تھیٹر کے باہر انتظار کر رہے اپنے چند مداحوں سے ملاقات کی۔ اس درمیان ایک خاتون مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لی اور پھر انہیں چومنے کی کوشش کی۔ تاہم آدتیہ نے کافی پرسکون انداز میں اس صورتحال کو سنبھالا۔ Fan tries to Kiss Aditya Roy Kapoor
آدتیہ رائے کپور کی مداحوں کے ساتھ اس ملاقات کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں آدتیہ کو اپنی کار سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ کچھ مداح ان سے ملنے اور ان کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے ان کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ ان میں سے ایک مداح اداکار کے قریب پہنچ کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ اتنا ہی نہیں وہ پھر سے انہیں گلے لگانے کے لیے آگے بڑھی۔ اداکار کی جانب سے بار بار انکار کے باوجود خاتون مداح نے انہیں ایک طرف سے پکڑ لیا۔ مداح نے پھر ان کا چہرہ پکڑ کر انہیں چومنے کی کوشش کی، تب آدتیہ نے مداح کو روک دیا۔
آدتیہ نے اس صورت حال کو بہت اطمینان سے سنھبالا اور مسکراتے ہوئے مداح کو بوسہ دینے سے روک دیا، لیکن مداح نے پھر بھی ان کے ہاتھ میں بوسہ دے دیا۔ اب سوشل میڈیا میں سامنے آئی اس ویڈیو پر صارفین جم کر اپنے تبصرے لکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'اے خدا! اس طرح کی ہراسانی درست نہیں ہے! ان لوگوں کو ہو کیا گیا ہے؟ میں بھی انہیں پسند کرتی ہوں، لیکن میں زبردستی انہیں چومنے کی کوشش نہیں کروں گی۔ یہ سراسر ہراسانی ہے!'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ جس طرح وہ ان کی گردن پکڑ رہی ہے... خدا کا شکر ہے کہ وہ اس سے چھوٹی ہے'۔
واضح رہے کہ سندیپ مودی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز دی نائٹ مینیجر ، جان لی کیری کے ناول دی نائٹ مینیجر پر مبنی ہے۔ اس سے قبل سال 2016 میں ایک برطانوی ٹی وی سیریز بھی اس کتاب پر بنائی گئی تھی۔ بھارتی طرز پر تیار کی گئی اس ویب سیریز میں انیل کپور، سوبھیتا دھولیپالا، ساسوتا چٹرجی، روی بلہ اور تلوتما شوم بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ دی نائٹ مینیجر 17 فروری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ دی نائٹ مینیجر آدتیہ رائے کپور کی پہلی ویب سیریز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں:The Night Manager trailer: آدتیہ رائے کپور اور انیل کپور کی آئندہ سیریز 'دی نائٹ منیجر' کا ٹریلر ریلیز