حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور، جو اس وقت اپنی ویب سیریز دی نائٹ مینیجر کی کامیابی میں مصروف ہیں، حال ہی میں پرتگال سے واپس آئے ہیں۔ اداکار نہ صرف اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں بلکہ اننیا پانڈے کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ اس جوڑے کی یوروپ میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر منظر عام پر آئی تھی، جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ آدتیہ نے اب اننیا کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کے بارے میں بات کی ہے۔Aditya Roy Kapur on his viral holiday pic
حال ہی میں ایک ویبلائڈ کے ساتھ انٹرویو میں آدتیہ سے پرتگال کے سفر کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں آدتیہ نے کہا کہ انہیں آرام کرنے کے لیے واقعی ایک وقفے کی ضرورت تھی لیکن انہوں نے ممبئی کی بارش کی بھی یاد کیا۔ اداکار کہتے ہیں کہ 'مجھے یقینی طور پر ایک وقفے کی ضرورت تھی۔ اگرچہ میں نے مانسون کو یاد کیا، مجھے ممبئی میں مانسون بہت پسند ہے۔ جب سے میں واپس آیا ہوں، ایک ہفتے سے بارش ہو رہی ہے'۔ جب انہیں یاد دلایا گیا کہ اننیا پانڈے کے ساتھ ان کی چھٹیوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، تو آدتیہ نے کہا کہ انہوں نے بلاشبہ اس کے بارے میں سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ اچھی بات ہے کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ نہیں ہوں، لیکن میں نے اس کے بارے میں سنا ہے'۔