اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adipurush Poster Release: رام نومی کے موقعے پر فلم آدی پروش کا نیا پوسٹر ریلیز - آدی پروش کا نیا پوسٹر ریلیز

رام نومی کے خاص موقعے پر پربھاس اور آدی پُروش کے میکرز نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔ رواں برس 16 جون 2023 کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں پربھاس، کریتی سینن کے ساتھ سیف علی خان، سنی سنگھ اور دیگر اداکار نظر آنے والے ہیں۔

رام نومی کے موقع پر فلم آدی پروش کا نیا پوسٹر ریلیز
رام نومی کے موقع پر فلم آدی پروش کا نیا پوسٹر ریلیز

By

Published : Mar 30, 2023, 12:06 PM IST

حیدرآباد: آدی پورش کے میکرز نے رام نومی کے موقع پر فلم کا ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں پربھاس، کریتی سینن، سنی سنگھ اور دیو دتا ناگے نظر آرہے ہیں۔ آدی پُروش ہندوؤں کی مقدس کتاب رامائن پر مبنی ہے، جس کی ہدایتکاری اوم راوت نے کی ہے۔ اس نئے پوسٹر میں بھگوان بجرنگ کا کردار ادا کرنے والے دیو دت ناگے بھگوان رام کا کردار ادا کرنے والے پربھاس کے سامنے سر جھکائے اور ہاتھ جوڑے نظر آرہے ہیں۔ فلم میں کریتی سینن سیتا کا کردار ادا کرنے والی ہیں اور سنی سنگھ لکشن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ Adipurush Poster Release

فلم کے مرکزی اداکاروں نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کے نئے پوسٹر شیئر کیے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کریتی نے لکھا کہ 'منتروں سے بڑھ کے تیرا نام جے شری رام۔ فلم کی کہانی بھگوان رام کے ارد گرد گھومتی ہے، جو اپنی بیوی جانکی کو راون کے چنگل سے بچانے کے لیے اپنی سینا کے ساتھ لنکا جاتے ہیں۔ فلم میں راون کا کردا سیف علی خان نے ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو اترپردیش کے شہر ایودھیا میں سریو کے کنارے آدی پروش کا ٹیزر ریلیز کیا گیا۔ اس فلم کا بجٹ 500 کروڑ روپے ہے اور فلم میں ویژول ایفیکٹس کا شاندار کام دیکھنے کو ملے گا۔ تاہم فلم کے پہلے ٹیزر نے لوگوں کا مایوس کردیا تھا اور سوشل میڈیا پر فلم میں استعمال کیے گئے خراب وی ایف ایکس کا مذاق اڑایا گیا تھا، جس کے بعد فلم کے میکرز نے فلم کی ریلیز تاریخ ملتوی کردی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ فلم کے وی ایف ایکس میں بہتری کی جائے گی۔ یہ ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ پربھاس کی آئندہ فلم سالار اداکار شروتی ہاسن اور پروجیکٹ کے میں دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور دیشاپٹانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اسپرٹ میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Adipurush Release Date: پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پروش' کی نئی ریلیز تاریخ سامنے آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details