حیدرآباد: ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پُروش' کا پہلا اور شاندار پوسٹر 30 ستمبر کو جاری کیا گیا ہے۔ فلمساز نے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کرکے فلم کے ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ کا بھی انکشاف کیا ہے۔ یہ بات فلم کے ڈائریکٹر اوم راوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتائی ہے۔ فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر 2 اکتوبر کو شام 7 بجے 11 منٹ پر ریلیز ہوگا۔Adipurush First Poster
فلم ادی پُروش کے پہلے پوسٹر پر نظر ڈالیں تو اداکار پربھاس بھگوان رام کے کردار میں ہیں اور آسمان کی جانب نشانہ لگاتے ہوئے ہاتھوں میں تیر اور کمان پکڑے نظر آرہے ہیں۔ پربھس لمبے بالوں اور مونچھ میں کمال لگ رہے ہیں۔
فلم کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اوم راوت نے لکھا کہ 'آغاز۔۔۔ اترپردیش کے ایودھیا کے سریو ندی کے کنارے ہمارے اس جادوئی سفر کا حصہ بنیں'۔ اس کے ساتھ ہی ہدایت کار نے بتایا ہے کہ فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر 2 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔