اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adipurush box office day 10 collection: آدی پروش کی دسویں دن کی کمائی میں بہتری درج - آدی پروش کی دسویں دن کی کمائی

پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی فلم آدی پروش نے ریلیز کے 10ویں دن باکس آفس پر قدرے بہتر کلیکشن درج کیا۔

آدی پروش کی دسویں دن کی کمائی میں بہتری درج
آدی پروش کی دسویں دن کی کمائی میں بہتری درج

By

Published : Jun 26, 2023, 11:15 AM IST

حیدرآباد: پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش کی اتوار کے روز ہوئی باکس آفس کمائی میں بہتری درج کی گئی ہے لیکن یہ کمائی باکس آفس کو بحال کرنے کے لیے بہت کم ہے۔ اوم راوت کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن زبردست کمائی کی تھی وہیں کام کاج والے دن فلم کی کمائی میں گراوٹ بھی دیکھنے کو ملی۔ اب فلم کی دسویں دن کی کمائی پچھلے دنوں کے مقابلے ٹھیک ٹھاک رہی ہے لیکن یہ کمائی اتنی نہیں ہے جو شائقین کے کھوئے ہوئے جوش کو دوبارہ بحال کرسکے۔Adipurush box office day 10 collection

آدی پروش سال 2023 کی وہ فلم تھی جس کے ریلیز ہونے کا لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے تھے لیکن فلم شائقین کے توقع پر نہیں اترسکی۔ فلم کا خراب پروڈکشن اور ڈائیلاگ فلم کی ناکامی کی وجہ بنی ہے۔ رامائن پر مبنی اس فلم سے لگی لوگوں کی آس اس وقت ہی ٹوٹ گئی جب فلم نے سنیماگھروں میں دستک دی اور باکس آفس پر گراوٹ اس بات کی مثال ہے کہ میکرز نے شائقین کو کس طرح مایوس کیا ہے۔

فلم نے اپنے 9ویں دن 5.63 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور اتوار کو اس کی کمائی میں تھوڑا سا اضافہ دیکھا گیا۔ انڈسٹری ٹریکر Sacnilk کے مطابق آدی پروش نے دسویں دن 6 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ یہ گھریلو باکس آفس پر تمام زبانوں میں فلم کی کل کمائی ہے۔ دس دن تھیئٹرز میں رہنے کے بعد آدی پروش نے بھارت میں 274.55 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

ٹی سیریز بھوشن کمار نے اس فلم کو بنانے کے لیے 500 کروڑ روپے خرچ کیے جس کی شوٹنگ ایک ساتھ ہندی اور تیلگو میں کی گئی۔ دنیا بھر میں تقریباً دس ہزار اسکرینوں میں ریلیز کرنے کے بعد فلم کے کئی شوز منسوخ کیے گئے ہیں کیونکہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک راغب کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Adipurush box office collection: فلم آدی پروش کے آٹھویں دن کی کمائی میں بڑی گراوٹ، کئی شوز منسوخ ہوئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details