حیدرآباد: پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش 16 جون کو بہت دھوم دھام اور ہلکے پھلکے جائزوں کے درمیان بڑی اسکرینوں پر ریلیز ہوئی۔ پربھاس کے پرستار انہیں بھگوان رام کے روپ میں دیکھ کر بہت پرجوش ہیں اور بظاہر اس تنقید کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ فلم کی تحریر اور وی ایف ایکس بے حد کمزور رہی ہے۔ فلم کو ملنے والے منفی جائزوں کے باوجود ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آدی پرش نے باکس آفس کے پہلے دن زبردست کمائی کی ہے۔
تجارتی رپورٹس کے مطابق فلم کے ہندی ورژن نے باکس آفس پر تقریباً 36-38 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جب کہ دیگر زبانوں سمیت فلم نے پورے بھارت میں مجموعی طور پر 90 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ تاہم بیرون ممالک میں ہونے والی کمائی کے اعداد و شمار آنا باقی ہے۔ لیکن فلمی دنیا میں اس بات کی گونج سنائی دے رہی ہے کہ اوم راوت کی فلم کے دنیا بھر میں اپنے ریلیز کے پہلے دن 140 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرنے کا امکان ہے۔