اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adipurush advance booking :فلم آدی پروش کی ایڈوانس بکنگ نے تہلکہ مچایا، اب تک 36 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت - آدی پروش کی ایڈوانس بکنگ

اس جمعہ کو فلم آدی پروش سینماگھروں میں ریلیز ہونے والی ہے اور فلم کی ایڈوانس بکنگ پورے بھارت میں شروع ہوگئی ہے۔ میکرز کو توقع ہے کہ فلم شائقین کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب رہے گی اور اچھی کمائی کرپائے گی۔

فلم آدی پروش کی ایڈوانس بکنگ نے تہلکہ مچایا
فلم آدی پروش کی ایڈوانس بکنگ نے تہلکہ مچایا

By

Published : Jun 12, 2023, 4:30 PM IST

حیدرآباد: پربھاس کے مداحوں کا خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کیونکہ فلم آدی پروش ریلیز کی تاریخ سے اب صرف چار دن دور ہے۔ فلم کے حوالے سے توقع ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر سال کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی فلم ہوگی۔ فلم میکرز کے مطابق اس فلم کی پہلے دن کی کمائی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو چیلنج کرے گی۔ آدی پروش اس جمعہ کو ریلیز ہوگی اور اب پورے ہندوستان میں فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ Adipurush advance booking

ایڈوانس بکنگ کے 24 گھنٹے مکمل ہونے سے پہلے ہی فلم نے ایک شاندار کارنامہ انجام دے کر باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ پربھاس کی اس فلم کے ہندی ورژن نے 1.40 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس میں تھری ڈی ایڈیشن کے کل 1.35 کروڑ شامل ہیں، جو تقریباً 36 ہزار ٹکٹوں کی فروخت کے برابر ہے۔

آدی پروش نے تیلگو ورژن میں 20 لاکھ کی کمائی کی ہے، حالانکہ فلم نے دیگر زبانوں میں زیادہ کمائی نہیں کی ہے۔ پہلے دن فلم نے ملک بھر میں 1.62 کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت کیے۔ فلم کو ریلیز ہونے میں چار دن باقی ہیں اور توقع ہے کہ آدی پروش باکس آفس پر اچھی کمائی کرے گی۔

وہیں خبریں یہ بھی ہیں کہ کئی مشہور شخصیات اپنے وعدے کے مطابق بڑے پیمانے پر فلم کی بکنگ کر رہے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ کیا یہ مشہور شخصیات تھیٹروں میں بھگوان ہنومان کے لیے سیٹیں خرید رہے ہیں یا شائقین کی جانب سے فلم کے لیے ٹکٹیں خریدی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فلم کے میکرز نے سینماگھروں میں بھگوان ہنومان کے لیے ایک خالی سیٹ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔

حالانکہ ابھی فلم کو ریلیز ہونے میں چار دن باقی ہیں لیکن اسی رفتار سے فلم کی ٹکٹ بکنگ جاری رہتی ہے تو یہ فلم وبائی مرض کے بعد پہلی ہندی فلم ہوگی جس کی سب سے زیادہ ایڈوانس بکنگ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مقام فی الحال شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے نام ہے۔ ہندی سینما میں سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست میں پٹھان سرفہرست ہے۔ اس کے بعد کے جی ایف 2 اور برہمسترا ہے جس نے کورونا کے بعد سنیما گھروں میں اچھی کمائی کی ہے،

اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کریتی سینن، سیف علی خان، سنی سنگھ اور دیودتا ناگے نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔ شروع میں اس فلم کے ارد گرد مایوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن فلم کے ٹریلر نے ایک مثبت اثر قائم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Ram Charan to buy Adipurush tickets: رنبیر کپور کے بعد رام چرن آدی پروش کی 10 ہزار ٹکٹیں خریدیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details