اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adarsh Gourav next film Superman of Malegaon: آدرش گورو نے ریما کاگتی کی فلم سپرمین آف مالیگاؤں کے لیے حامی بھری - ریما کاگتی کی فلم سپرمین آف مالیگاؤں

اداکار آدرش گورو فلمساز ریما کاگتی کی اگلی فلم سپرمین آف مالیگاؤں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گورو جنہوں نے دی وائٹ ٹائیگر سے شہرت حاصل کی، نے اس فلم کے لیے حامی بھردی ہے۔

آدرش گورو نے ریما کاگتی کی فلم سپرمین آف مالیگاؤں کے لیے حامی بھری
آدرش گورو نے ریما کاگتی کی فلم سپرمین آف مالیگاؤں کے لیے حامی بھری

By

Published : Aug 3, 2023, 6:33 PM IST

ممبئی: اداکار آدرش گورو ریما کاگتی کی اگلی فلم سپرمین آف مالیگاؤں میں نظر آئیں گے، جو مالیگاؤں فلم انڈسٹری پر مبنی ہوگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی فلم انڈسٹری ہے جس کو سب سے کم توجہ ملی ہے لیکن یہ انڈسٹری ایسی تفریحی فلمیں بناتی ہے جس کا بزنس ریٹرن 100فیصد ہوتا ہے۔ مالیگاؤں فلم انڈسٹری، عرف مالی ووڈ، شاید بالی ووڈ جتنی بڑی نہ ہو لیکن ان کی فلمیں بہت شوق سے بنتی ہیں۔ وہ کم بجٹ والی اسپوف فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔Adarsh Gourav next film Superman of Malegaon

آدرش نے کہا کہ ' جب ریما نے مجھے مالیگاؤں کے بارے میں بتایا تو میں جانتا تھا کہ میں اس فلم کے لیے ہاں کہوں گا۔ میں نے مالیگاؤں فلم انڈسٹری کے بارے میں پہلے بھی سنا ہے اور یہ کافی دلچسپ ہے کہ وہ فلم کیسے بناتے ہیں یا اسے فائننس بھی کرتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ اپنے آپ میں ایک الگ دنیا ہے۔ یہ سب سے انڈر ریٹیڈ فلم انڈسٹریوں میں سے ایک ہے جو 100 فیصد بزنس ریٹرن کے ساتھ کچھ تفریحی فلمیں بناتی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس انڈسٹری کو لائم لائٹ ملے جس کے وہ مستحق ہیں'۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آدرش گورو کی ویب سیریز گنز اینڈ گلابس کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جس میں وہ راج کمار راؤ، گلشن دیویا اور ذوالقر سلمان کے ساتھ اہم کردار میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ آدرش کھو گئے ہم کہاں میں سدھانت چترویدی اور اننیا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ آدرش نے دی وائٹ ٹائیگر میں اداکاری کے بعد اسٹارڈم حاصل کیا، جس میں انہوں نے ایک ڈرائیور کا کردار ادا کیا جو اپنی عقل اور چالاکی کو غریبی سے بچنے اور اوپر اٹھنے کےلیے استعمال کرتا ہے۔ اس فلم میں وہ راج کمار راؤ اور پرینکا چوپڑا جونس کے ساتھ نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں:Guns and Gulaabs trailer : نیٹفلکس کے آئندہ ویب سیریز گنز اینڈ گلابس کا ٹریلر ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details