اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Meena Kumari Birth Anniversary: مینا کماری، دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ

بالی ووڈ کی ٹریجڈی کوئین مینا کماری کی پیدائش 1 گست 1933 کو اقبال بیگم اور تھئیٹر آرٹست علی بخش کے گھر پر ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی تھی۔ Actress Meena Kumari Birthday

مینا کماری، دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ
مینا کماری، دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ

By

Published : Aug 1, 2022, 12:50 PM IST

ہندی سنیما کو پاکیزہ، صاحب بیوی اور غلام اور کاجل جیسی بہترین فلمیں دینے والی اداکارہ مینا کماری کا آج 89واں یوم پیدائش ہے۔ مینا کماری کا اصل نام مہجبین بانو تھا وہ یکم اگست 1933 کو ممبئی کے دادر میں پیدا ہوئیں۔ اولین فلم فیئر ایوارڈ [1952] یافتہ مینا کماری نے فلمی دنیا کی کمسن اداکارہ کے طور پر سفر شروع کیا تھا اور ایک طویل عرصے تک وہ بھارتی پردہ سیمیں پر چھائی رہیں۔ Actress Meena Kumari Birth Place

اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں انہوں نے 90 سے زائد فلموں میں کام کئے۔ بیجو باورا ،کاجل، پھول اور پتھر، دل ایک مندر، آرتی، پاکیزہ اور صاحب بی بی اور غلام کے علاوہ اور بھی کئی فلمیں ان کی یادگار فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔ گذشتہ صدی کی چھٹی دہائی میں مینا کماری نے اردو کے مشہور شاعر کمال امروہی سے شادی کی جو دونوں کو راس نہیں آئی۔ مینا کماری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ بالی ووڈ کی پہلی ہیروئن ہیں جن کو پہلا فلم فیئر ایوارڈ 1952 کی ہٹ فلم 'بیجو باورا' پر ملا۔ Actress Meena Kumari's Total Films

مینا کماری اگر اداکارہ نہیں ہوتیں تو شاعرہ کے طور پر اپنی شناخت بناتیں۔ ہندی فلموں کے نغمہ نگار اور شاعر گلزار سے ایک بار مینا کماری نے کہا تھا، 'یہ جو اداکاری میں کرتی ہوں اس میں ایک کمی ہے۔ یہ فن، یہ آرٹ مجھ میں پیدا نہیں ہوا ہے، خیال دوسرے کا، کردار کسی کا اور ہدایت کسی کی میرے اندر سے جو پیدا ہوا ہے، وہ میں لکھتی ہوں، جو میں کہنا چاہتی ہوں، وہ لکھتی ہوں۔'

مینا کماری کی ماں اقبال بانو نے ان کا نام 'ماہ جبیں' رکھا۔ تقریبا چار سال کی عمر میں 1939 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ انہوں نے فلموں میں اداکاری کرنی شروع کر دی تھی۔ پرکاش پکچرس کے بینر تحت بنی فلم ’’لیدر فیس‘‘ میں ان کا نام بے بی مینا رکھا گیا۔ اس کے بعد مینا نے ’’بچوں کا کھیل‘‘ میں بطور اداکارہ کام کیا۔ اس فلم میں انہیں’’ مینا کماری‘‘ کا نام دیا گیا۔

مینا کماری نے چار مرتبہ فلم فئیر کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ صاحب بی بی غلام مینا کماری کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ ناقدین کا ماننا ہے کہ اس فلم میں ان کا کردار ان کی اپنی زندگی سے ملتا جلتا تھا۔ مینا کماری کی دلیپ کمار کے ساتھ پہلی فلم فٹ پاتھ تھی۔ وہیں فلم پاکیزہ مینا کماری کی زندگی کی سب سے اہم فلم ثابت ہوئی۔ یہ فلم آج بھی لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کے ریلیز ہونے کے ایک ماہ بعد ہی مینا کماری نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ First Filmfare Award to actress Meena Kumari

یہ بھی پڑھیں: Meena Kumari Death Anniversary: بڑے پردے کی 'ٹریجڈی کوئین' مینا کماری ایک شاعرہ بھی تھیں

تقریباً تین دہائیوں تک اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی ہندی سنیما کی عظیم اداکارہ مینا کماری 31 مارچ 1972 کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ گئیں۔ Death of Meena Kumari

ABOUT THE AUTHOR

...view details