اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

These Actors make to Comback in 2023: سال 2023 میں یہ اداکار بڑے پردے پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گے - بڑے پردے پر اداکارؤں کی واپسی

رواں سال 2023 میں بالی ووڈ کے کئی اداکار ایک طویل وقفے کے بعد سلور اسکرین پر دوبارہ واپسی کریں گے۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے لے کر تجربہ کار اداکار ہیلن تک، 2023 میں کئی اداکار بڑے پردے پر ایک بار پھر اپنا جادو بکھیرنے والے ہیں ۔ یہ جاننے کے لیے پڑھیں کہ 2023 میں بڑے پردے پر کون سے اداکار نظر آنے والے ہیں۔These Actors make to Comback in 2023

سال 2023 میں یہ اداکار بڑے پردے پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گے
سال 2023 میں یہ اداکار بڑے پردے پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گے

By

Published : Jan 2, 2023, 12:56 PM IST

ممبئی: ایک طویل انتظار اب ختم ہونے والا ہے، جلد ہی شائقین اپنے کئی پسندیدہ اسٹارز کو برسوں بعد بڑے پردے پر دیکھنے والے ہیں۔ اس سال بالی ووڈ میں کئی ستاروں کی سلور اسکرین پر واپسی دیکھنے کو ملے گی۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے لے کر فردین خان تک، اداکاروں کی ایک بڑی تعداد ایک طویل وقفے کے بعد اپنی اداکاری سے آپ سب کو محظوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ اداکار کون ہیں جنہیں سال 2023 میں سلور اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کا موقع آپ کو گنوانا نہیں چاہیے۔These Actors make to Comback in 2023

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان: سپر اسٹار، جو آخری بار 2018 میں زیرو میں نظر آئے تھے، پٹھان کے ساتھ چار سال بعد سلور اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ ایکشن سے بھرپور اوتار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ پٹھان کے علاوہ ان کی دو دیگر بڑی فلم جوان اور ڈنکی بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ ریلیز سے قبل یہ فلم تنازعات کا بھی شکار ہوئی ہے۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے فلم کے ایک گانے میں دیپیکا کے نارنگی لباس پر اعتراض اٹھایا ہے۔

فردین خان

فردین خان: تقریباً 11 سال بعد اداکار فردین خان فلم وسپوٹ سے سلور اسکرین پر دوبارہ دھماکہ مچانے کو تیار ہے۔ یہ فلم وینزویلا کی فلم راک پیپر سیزرز (2012) کا ہندی ریمیک ہے، جسے 85 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں وینزولا کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ فلم کی ہدایتکاری گلاٹی کر رہے ہیں اور اس میں رتیش دیش مکھ بھی ہیں۔ فردین آخری بار 2010 کی فلم دولہا مل گیا میں نظر آئے تھے، جس میں انہوں نے سشمیتا سین کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

انوشکا شرما

انوشکا شرما: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے مداحوں کے لیے یہ ایک خاص سال ہے کیونکہ اداکارہ 4 سال بعد فلموں میں زبردست واپسی کریں گی۔ انوشکا، جو آخری بار زیرو میں نظر آئی تھیں، نیٹ فلکس پروجیکٹ چکڑا ایکسپریس میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم سابق بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ایک اسپورٹس بائیوپک ہے۔ یہ فلم اپنی بیٹی وامیکا کی پیدائش کے بعد پہلی فلم ہوگی۔

ہیلن

ہیلن: تجربہ کار اداکار ہیلن جب سے مدھر بھنڈارکر کی ہیروئن میں نظر آئیں تب سے وہ سلور اسکرین سے دور ہیں۔ سال 2023 مختلف ہونے والا ہے کیونکہ آپ سب انہیں ابھینے دیو کی فلم براؤن میں دیکھنے والے ہیں، جس میں کرشمہ کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ سیریز ابھییک باروا کی کتاب پر مبنی ہے جس کا نام 'سٹی آف ڈیتھ'ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details