نئی دہلی: ویبریز برانڈ پیپسی نے اداکار یش کو اپنابرانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اداکار یش نے ہر طرح کی جغرافیائی رکاوٹوں الگ ہٹ کر اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے اور باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ پیپسی اور یش کے درمیان یہ شراکت ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان بات چیت کا موضوع بنے گی۔ پیپسی نے ہمیشہ خود کو ہندوستان کے ثقافتی منظر نامے کا حصہ بنانے کے لیے نئے سرے سے بدلاہے۔ وہیں، دوسری طرف یش کنڑ سنیما میں ان کے نڈر اور بہادر کرداروں کے لیے پسند کیے جاتے ہیں اور ملک بھر میں بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود ہیں۔ ان گرمیوں میں یہ زبردست تعاون صارفین کو پرجوش کر دے گا۔
پیپسی کو انڈیا کے پیپسی کولا کیٹیگری لیڈ سو ومیا راٹھوڑنے کہا، ”راکنگ اسٹار یش کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے حد پرجوش ہیں۔ یہ ایک ایسا نام ہے جو بے خوفی اور زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے کے جذبے کی حقیقی معنوں میں وضاحت کرتا ہے – یہ ایک ایسا جذبہ جو پیپسی کے صارفین سے میل کھاتا ہے۔ یش کا تمام جغرافیائی شعبوں میں رہنے والے نوجوانوں سے زبردست رابطہ اور اثر ہے۔ چونکہ ہم برانڈ کی پہنچ کی توسیع کرنے کے لئے صارفین سے تعلقات کو مضبوطی دینا چاہتے ہیں۔