تجربہ کار اداکار سمیر کھاکر جو نکڑ جیسے شوز میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں، بدھ کو وفات پاگئے، ان کے بھائی گنیش کھاکر نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ سلمان خان کی فلم جے ہو میں شرابی کے کردار میں نظر آنے والی سمیر کی موت کی وجہ ایک سے زیادہ اعضاء کی خرابی بتائی جارہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سمیر کو سانس لینے کے مسائل کا سامنا تھا۔ اداکار 71 سال کے تھے۔ بدھ کے روز خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا کہ 'تجربہ کار اداکار سمیر کھاکھر، جو کہ نکڑ اور سرکس جیسے ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں، 71 سال کی عمر میں متعدد اعضاء کی خرابی کے باعث انتقال کر گئے، ان کے چھوٹے بھائی گنیش کھاکھر نے یہ جانکاری دی ہے'۔ Sameer Khakhar Dies
Sameer Khakhar Dies: نکڑ کے اداکار سمیر کھاکر 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے - نکڑ کے اداکار سمیر کھاکر کی موت
دور درشن کے مقبول شو نکڑ کے اداکار سمیر کھاکر بدھ کے روز متعدد اعضاء کی خرابی کے باعث انتقال کرگئے۔ اداکار کے اہل خانہ نے خبر کی تصدیق کی ہے۔ تجربہ کار اداکار 71 سال کے تھے۔
سمیر کھاکھر کے کزن گنیش کھاکھر نے ای ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'وہ سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، وہ سوگئے تھے اور بعد میں بے ہوش ہوگئے تھے۔ ہم نے ڈاکٹر کو بلایا اور انہوں نے انہیں ہسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا دل ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا اور پیشاب کے مسائل بھی تھے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، وہ آج صبح ساڑھے چار بجے وفات پاگئے'۔ سمیر کھاکھر کی موت ممبئی کے بوریولی کے ایم ایم ہسپتال میں ہوئی، جہاں انہیں داخل کیا گیا تھا۔ سمیر کی آخری رسومات بدھ کی صبح بابائی ناکہ شمشان گھاٹ، بوریولی میں ادا کی جائیں گی۔
ٹویٹر پر فلمساز ہنسل مہتا نے سمیر کی تصویریں شیئر کیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ' نکڑ میں ان کے مشہور کردار کے بعد میرا نام کالج میں کھوپڑی پڑ گیا تھا۔ میرے قریبی دوست اب بھی مجھے کھوپڑی کہتے ہیں۔ لیکن میرا اندازہ ہے کہ او جی کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔ الوداع سمیر کھاکھر۔ یادوں کے لیے آپ کا شکریہ'۔ سمیر کھاکھر نے ٹی وی اور فلم دونوں صنعتوں میں کام کیا۔ وہ نکڑ، منوراجن، سرکس، نیا نکڑ، شریمان شریمتی، اور عدالت جیسے شوز میں دیکھے گئے۔ وہ گجراتی تھیٹر کا بھی ایک جانا پہچانا نام تھا۔