اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sukesh Chandra Extortion Case: جیکلین فرنانڈیز کے بعد آج نورا فتحی دہلی پولیس کے سامنے پیش ہوئیں - جیکلین فرنانڈیز سکیش چندر منی لانڈرنگ معاملہ

اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے بعد آج دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ منی لانڈرنگ معاملے میں اداکارہ نورا فتحی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں جیکلین اور ان کی ساتھی پنکی ایرانی سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ Sukesh Chandra Extortion Case

جیکلین فرنانڈیز کے بعد آج نورا فتحی دہلی پولیس کے سامنے پیش ہوئیں
جیکلین فرنانڈیز کے بعد آج نورا فتحی دہلی پولیس کے سامنے پیش ہوئیں

By

Published : Sep 15, 2022, 3:11 PM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار نورا فتحی جمعرات کو دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔ ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب دہلی پولیس نے اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔Sukesh Chandra Extortion Case

پولیس نے مزید بتایا کہ نورا فتحی کے ساتھ پنکی ایرانی کی بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔پنکی ایرانی وہی ہیں جنہوں نے جیکلین اور نورا فتحی کی ملاقات چندر شیکھر سے کروائی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اس کیس کے سلسلے میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی بھی پوچھ گچھ پنکی ایرانی کے ساتھ ہوئی تھیں۔Nora Fateh in Sukesh Extortion Case

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایرانی اور فتحی دونوں ہی مندر مارگ میں واقع اقتصادی جرائم ونگ کے دفتر پہنچی ہیں اور تحقیقات میں شامل ہوں گی ۔ افسر نے مزید بتایا کہ ' پہلے ان سے الگ الگ پوچھ گچھ کی جائے گی اور پھر ان کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ حالانکہ ایجنسی نے 2 ستمبر کو فتحی سے چھ سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا، لیکن ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کیونکہ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب ابھی تک نہیں ملا ہے'۔

افسر کا کہنا ہے کہ ' ایرانی کے ذریعہ دیے گئے بیانات میں کچھ تضادات پائے جارہے ہیں۔ لہذا، یہ ضروری ہے کہ ہم ایرانی اور نورا دونوں کی پوچھ گچھ ایک ساتھ کریں۔ اس کے علاوہ ایرانی پر شبہ ہے کہ انہوں نے فتحی کو چندر شیکھر سے متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم ان سوال کا جواب تلاش کریں اور ان سے وضاحت طلب کریں۔واضح رہے کہ فتحی سے پہلے اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کی تھی۔

آپ کو بتادیں کہ بدھ کے روز اقتصادی جرائم ونگ نے فرنانڈیز سے آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور پولیس کے مطابق اداکارہ نے تحقیقات کے دوران ان کا تعاون کیا اور انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران 'ہاؤس فل 3' کی اداکارہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چھ ماہ تک چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات میں تھی لیکن انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ چندر شیکھر کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھیں۔ Jacqueline Fernandez in Extortion case

فی الحال چندر شیکھر جیل میں ہے اور اس پر فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سمیت کچھ مشہور شخصیت کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے۔ 17 اگست کو چندر شیکھر سے منسلک کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے فرنانڈیز کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی تھی ہے۔ ای ڈی کے مطابق چندر شیکھر نے فتحی اور فرنانڈیز کو لگژری کاریں اور دیگر مہنگے تحائف دیے تھے۔

مزید پڑھیں:Jacqueline Fernandez: جیکلین فرنانڈیز سے200 کروڑ کے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ

ABOUT THE AUTHOR

...view details