بالی ووڈ میں اپنی منفی کرداروں کے لیے مشہور تجربہ کار اداکارہ بندو نے دعوی کیا کہ انہیں اکثر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا تھا لیکن کئی بار سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے فلم دو راستے کے لیے پہلی بار فلم فیئر میں نامزدگی ملی تھی لیکن انڈسٹری میں نئی ہونے کی وجہ سے انہیں یہ ایوارڈ نہیں دیا گیا جب کہ جیا بچن کو ان کی پہلی فلم کے لیے ایوارڈ دیا گیا تھا۔ Bindu on Filmfare awards
بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کے دوران بندو کو نو بار فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا لیکن وہ ایک بھی ایوارڈ حاصل نہیں کرپائیں۔ سال 1962 میں فلم انپڑھ سے فلمی کرئیر کا آغاز کرنے کے بعد بندو نے 1969 میں سب سے زیادہ سراہی جانے والی فلموں اتفاق اور دو راستے میں کام کیا۔ دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی اور بندو کو فلم اتفاق کے ساتھ ساتھ دو راستے کے لیے پہلی بار فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ بعد میں بندو کو داستان اور امیتابھ بچن اور جیا بچن کی مشہور فلم ابھیمان میں اپنی اداکاری کے لیے نامزد کیا گیا۔ انہیں فلم ہوس، امتحان اور رشی کیش مکھرجی کی فلم ارجن پنڈت کے لیے بھی فلم فئیر کی نامزدگیاں ملیں۔