انوراگ کشیپ نے ایک نئے انٹرویو میں اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ فلمساز نے کہا کہ ابھیشیک فلم انڈسٹری میں اپنے ابتدائی برسوں کے دوران 'بہت بگڑے' ہوئے تھے۔ انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ ٹیلی ویژن شو یودھ میں کام کرنے کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو اپنی اداکاری میں تھوڑی تبدیلی لانے کو کہا تھا۔ انوراگ کہتے ہیں کہ امیتابھ 'تنقید کو مثبت طریقے سے لیتے ہیں'۔Anurag Kashyap on Abhishek Bachchan
انوراگ کشیپ نے ابھیشیک کے ساتھ یووا (2004) میں ڈائیلاگ رائٹر کے طور پر کیا تھا اور اس کے بعد سال 2018 میں انہوں نے فلم من مرضیاں میں ان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انوراگ نے کہا کہ اداکار جب ان کے ساتھ پہلی بار کام کر رہے تھے تب ابھیشیک اپنے کام کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔ تاہم اب والے ابھیشیک بالکل مختلف ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے من مرضیاں میں کام کیا تھا۔ منی رتنم کی فلم یووا میں ابھیشیک کے ساتھ اجے دیوگن، وویک اوبرائے، رانی مکھرجی، کرینہ کپور اور ایشا دیول اہم کردار میں تھے، وہیں من مرضیاں میں ابھیشیک کو تاپسی پنو اور وکی کوشل کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
انوراگ کشیپ نے للنٹاپ کے ساتھ دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ' ہم (ابھیشیک اور انوراگ) نے یووا پر ایک ساتھ کام کیا تھا۔ میں نے اس فلم کے ڈائیلاگ لکھے تھے، میرا بھائی بھی اس میں اے ڈی تھا اور ہم نے ابھیشیک کے ساتھ اس فلم کی ڈبنگ پر بھی کام کیا تھا۔ وہ بہت محنتی، بامہذب انسان ہے اور جسے کھانا بے حد پسند ہے۔ لیکن وہ شروع شروع میں بہت بگڑے ہوئے تھے۔ وہ ہر چیز کا مذاق اڑاتا تھا، باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا۔ لیکن لوگ بڑے ہوتے ہیں اور وہ بڑے ہوئے اور سمجھدار ہوئے۔ وہ والا ابھیشیک اور یہ والا ابھیشیک جس کے ساتھ میں نے من مرضیاں میں کام کیا ہے وہ دو بالکل مختلف لوگ ہیں'۔