اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Abhishek Reacts to Taslima Nasreen Remark امیتابھ بچن ہمیشہ بہترین رہیں گے، تسلیمہ نسرین کے بیان پر ابھیشیک کا ردعمل - ابھیشیک بچن والد کی طرح ہنرمند نہیں

اداکار ابھیشیک بچن نے تسلمیہ نسرین کے اس بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں متنازع مصنفہ نے کہا تھا کہ 'امیتابھ بچن کو لگتا ہے کہ ان کا بیٹا بہترین ہے'۔ ابھیشیک نے ٹویٹ کر تسلمیہ کو اپنا جواب دیا ہے۔Abhishek Reacts to Taslima Nasreen Remark

اپنے والد جتنے ہنر مند نہیں ہیں ابھیشیک بچن، تسلیمہ نسرین کے بیان پر اداکار کا ردعمل
اپنے والد جتنے ہنر مند نہیں ہیں ابھیشیک بچن، تسلیمہ نسرین کے بیان پر اداکار کا ردعمل

By

Published : Dec 23, 2022, 10:13 AM IST

اداکار ابھیشیک بچن نے مصنفہ تسلیمہ نسرین کے اس بیان کا جواب دیا ہے جس میں مصنفہ نے کہا تھا کہ ' امیتابھ بچن سمجھتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو ان کی تمام صلاحیتیں وراثت میں ملی ہیں اور وہ بہترین ہیں'۔ جس کے بعد جمعرات کو ٹویٹر پر تسلیمہ نسرین نے یہ بھی کہا تھا کہ 'ابھیشیک امیتابھ کی طرح باصلاحیت نہیں ہیں'۔Abhishek Reacts to Taslima Nasreen Remark

تسلمیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'امیتابھ بچن جی اپنے بیٹے ابھیشیک بچن سے اتنا پیار کرتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو ان کی تمام صلاحیتیں وراثت میں ملی ہیں اور ان کا بیٹا بہترین ہے۔ ابھیشیک اچھے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ابھیشیک امیت جی کی طرح باصلاحیت ہیں'۔

اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ابھیشیک نے جواب دیا کہ 'بالکل درست ہے میڈیم، کوئی بھی ان کے ہنر کو چھو بھی نہیں سکتا۔ وہ ہمیشہ 'بہترین' رہیں گے! مجھے ان کا بیٹا ہونے پر انتہائی فخر ہے'۔ اداکار سنیل شیٹی نے ابھیشیک کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرخ دل کا ایموجی پوسٹ کیا۔

وہیں اب تسلیمہ نسرین نے اداکار ابھیشیک بچن کا یہ جواب سن کر ایک اور ٹویٹ کیا ہے کہا کہ 'میں ابھیشیک بچن کی شائستگی سے بہت متاثر ہوئی ہوں،'۔ ساتھ ہی مصنفہ نے یہ بتایا کہ انہوں نے ابھیشیک کی فلم دسویں دیکھنا شروع کی ہے'۔

حال ہی میں ابھیشیک کو فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2022 میں ڈرامہ فلم دسویں میں ان کی اداکاری کے لیے بہترین اداکار، ویب اوریجنل فلم-میل کا ایوارڈ ملا۔ دسویں نے بہترین فلم، ویب اوریجنل کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیتابھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرا فخری .. میری خوشی .. آپ نے اپنی بات کو ثابت کر دیا .. آپ کا مذاق اڑایا گیا، آپ کا مذاق اڑایا گیا .. لیکن آپ نے بغیر کسی شور کے خاموشی سے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا .. آپ ہیں اور ہمیشہ سب سے بہترین رہیں گے'۔

تشار جلوٹا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سوشل کامیڈی میں نمرت کور اور یامی گوتم نے بھی اداکاری کی۔ اس فلم میں ابھیشیک نے گنگا رام چودھری کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک ' آٹھویں پاس ہوتے ہوئے ایک وزیراعلی کے عہدہ پر فائز ہوتا ہے اور جنہیں بعد میں ایک گھوٹالے میں مجرم ثابت ہونے کی وجہ سے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ دسویں کو او ٹی ٹی پلیٹفارم نیٹفلکس اور جیو سنیما پر 7 اپریل کو ریلیز کیا گیا۔

ابھیشیک کو حال ہی میں تھرلر ویب سیریز بریتھ: انٹو دی شیڈو سیزن 2 میں دیکھا گیا تھا۔ اس میں سیامی کھیر اور امیت سدھ نے بھی اداکاری کی تھی اور اسے 9 نومبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر نشر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Abhishek and karishma Kapoor Relationship ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور میں مسلسل لڑائی ہوتی تھی

ABOUT THE AUTHOR

...view details