حیدرآباد: 2000 دہائی کے اوائل میں ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور نے مختصر وقت کے لیے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔ یہ جوڑی شادی بھی کرنے والی تھا لیکن کچھ اختلافات کی وجہ سے دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور دونوں کی شادی نہیں ہوسکی۔ ان دونوں کی محبت کی کہانی فلم 'ہاں میں نے بھی پیار کیا' کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی، جو ان کی ایک ساتھ میں پہلی اور واحد فلم ثابت ہوئی۔ حال ہی میں اس فلم کے پروڈیوسر اور فلمساز سنیل درشن نے ان دونوں اداکاروں کے تعلقات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ 'یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے تھے'۔Abhishek and karishma Kapoor Relationship
سال 2000 میں ریلیز ہوئی فلم 'ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے' کو دھرمیش درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس میں اکشے کمار نے بھی کام کیا تھا۔ ریلیز کے بعد یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی ۔ واضح رہے کہ فلم کی ریلیز کے فوراً بعد ابھیشیک اور کرشمہ نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں جب سنیل سے ان دونوں کی تعلقات کی 'افواہوں' کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ 'یہ کوئی افواہیں نہیں تھی۔ یہ حقیقت تھا۔ یہ دنوں ایک ساتھ رشتے میں تھے اور شادی کرنے والے تھے۔ ہم نے ان کی منگنی میں شرکت بھی کی تھی۔ میں اس کا حصہ تھا۔ ببیتا جی کے ساتھ قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے کپور بہنیں بہت قریب تھیں۔ جہاں ابھیشیک کا تعلق تھا، ہاں میں نے بھی پیار کیا ایک خاص فلم تھی اور اس کی ضرورت تھی۔ یہ واحد فلم تھی جس میں ابھیشیک اور کرشمہ کپور کو ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس فلم کے پہلے اور اس کے بعد کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا'۔