اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

IFFM 2022: ابھیشیک بچن اور کپل دیو آئی ایف ایف ایم 2022 میں ترنگا جھنڈا لہرائیں گے - آئی ایف ایف ایم 2022 میں ترنگا جھنڈا

ابھیشیک بچن اور کپل دیو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) میں بھارتی ترنگا لہرائیں گے۔ یہ فلم فیسٹیول 12 سے 20 اگست 2022 تک آسٹریلیا کی ریاست ویکٹوریا کے دارالحکومت میلبورن میں جاری رہے گا۔IFFM 2022

ابھیشیک بچن اور کپل دیو آئی ایف ایف ایم 2022 میں ترنگا جھنڈا لہرائیں گے
ابھیشیک بچن اور کپل دیو آئی ایف ایف ایم 2022 میں ترنگا جھنڈا لہرائیں گے

By

Published : Jul 27, 2022, 1:23 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار ابھیشیک بچن اور سابق کرکٹر کپل انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) کے آئندہ ایڈیشن میں ہندوستانی ترنگا لہرائیں گے۔ آئی ایف ایف ایم میں بطور خصوصی مہمان شرکت کرنے والے ابھیشیک نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔IFFM 2022

انہوں نے کہا کہ 'مشہور فیڈریشن اسکوائر میں ہندوستانی قومی پرچم لہرانا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ یہ ایک ایسی تقریب ہے جہاں آسٹریلیا میں رہنے والے تمام ہندوستانی ہندوستان کی 75ویں سالگرہ منانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ یہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان دوستی کو مضبوط کرے گا اور کپل سر کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو شیئر کرنا میرے لیے باعث فکر ہوگا اور یہ تقریب سنیما اور کرکٹ کو ایک پلیٹفارم پر ایک ساتھ لانے کی علامت بھی ہے، ان دو چیزوں نے اکثر ہم ہندوستانیوں کو ایک ساتھ جوڑا ہے۔ سینکڑوں لوگوں کے درمیان اس جشن کو منانے کا بے صبری سے انتظار ہے'۔

فیسٹیول کے ڈائریکٹر میتو بھومک لانگے نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں اور یہ تقریب اس تاریخی لمحے کو منانے کا ایک مقصد ہے۔ ہم اس سال کپل دیو اور ابھیشیک بچن کو ہندوستانی ترنگا لہرانے کا اعزاز ملنے پر خوش ہیں۔ یہ اس دوستی کی نشانی ہے جسے ہمارا ملک آسٹریلیا کے ساتھ مناتا ہے اور ان دو آئیکن کا ایک ساتھ آنا سنیما اور کرکٹ کا بہترین امتزاج پیش کرے گا'۔

آئی ایف ایف ایم آسٹریلییا کی ریاست ویکٹوریا کے دارالحکومت میں 12 سے 20 اگست تک جاری رہنے والا ہے۔ وبائی مرض سے پہلے سال 2019 میں اس فیسٹیول کی میزبانی شاہ رخ خان، ارجن کپور، تبو، وجے سیتھوپتی، ریما داس، زویا اختر، کرن جوہر سمیت دیگر ہستیوں نے کی تھی۔ کورونا کی وجہ سے سال 2020 اور سال 2021 میں یہ فیسٹیول ورچوئلی طور پر منعقد ہوا۔

آئی ایف ایف ایف تنقیدی طور پر سراہی جانے والی 100 سے زائد فلموں کی نمائش کرے گا۔ فیسٹیول کا آغاز تاپسی پنو کی فلم دوبارہ سے کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری انوراگ کشیپ نے کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details