بالی ووڈ اداکار آیوش شرما کو فیملی ڈرامہ فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اس فلم کو سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے آیوش نے کہا کہ ہاں، میں اس فلم کا حصہ ہوں اور میں اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کا بے حد انتظار کر رہا ہوں۔ رومانوی ڈرامے سے لے کر ایکشن فلم اور اب فیملی ڈرامہ تک، فلم انڈسٹری میں جس طرح سے میں آگے بڑھ رہا ہوں اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ Ayush Sharma in Kabhi Eid Kabhi Diwali
یہ ایک رومانوی فلم ہے جس میں کامیڈی اور ایکشن کا بھی رنگ دیکھنے کو ملے گا۔ واضح رہے کہ آیوش شرما کی یہ فلم سلمان خان کے ساتھ دوسری اور سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی تیسری فلم ہوگی۔