ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان آئی پی ایل کے فائنل کی میزبانی کریں گے اور 29 مئی کو آئی پی ایل کے فائنل کے دوران ہی وہ اپنے مداحوں کو ایک خاص تحفہ بھی دینے والے ہیں۔ دراصل آئی پی ایل کی پہلی اننگز اور ڈھائی منٹ کے دوسری اسٹریٹجک ٹائم آؤٹ کے دوران وہ ٹیلی ویژن پر اپنی آئندہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا ٹریلر ریلیز کریں گے۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فلم کے میکرز نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں عامر کو 'لال سنگھ چڈھا' کے ٹریلر کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار شام 6 بجے سے آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کریں گے۔ Laal Singh Chaddha Trailer
Laal Singh Chaddha Trailer: فلم لال سنگھ چڈھا کے ٹریلر کا انتظار اب ختم، جانیے کب ہوگا ٹریلر ریلیز - آئی پی ایل 2022 فائنل کی میزبانی
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان آئی پی ایل 2022 کے فائنل کی میزبانی کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی آئندہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا ٹریلر بھی ریلیز کرنے والے ہیں۔ Laal Singh Chaddha Trailer
عامر خان نے اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کو پروموٹ کرنا کے لیے منفرد حکمت عملی اپنائی ہے۔ چاہے فلم کے نغموں کا ویڈیو نہ ریلیز کرتے ہوئے صرف آڈیو ریلیز کرنا ہو یا فلم کے اداکاروں کے بجائے گلوکاروں، گیت گاروں، موسیقاروں اور تکنیکی ماہرین کو فلم کا مرکزی حصہ بتانا ہو، عامر بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں اپنی فلم کو کیسے شائقین کے نظروں میں لانا ہے۔ اس فلم کو عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ، اور ویاکام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ، اور چیتنیا اکینینی بھی ہیں۔ یہ فلم سال 1994 میں آئی ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس کی مشہور فلم 'فاریسٹ گمپ' کا ہندوستانی ریمیک ہے۔ اس کی ہدایت کاری ادویت چندن نے کی ہے، جنہوں نے اس سے قبل 'سیکرٹ سپر اسٹار' کی ہدایت کاری کی تھی۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔