'کہانی' عامر خان کی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا ریلیز ہونے والا پہلا گانا ہے۔ جس میں وہ کرینہ کپور خان کے مد مقابل نظر آنے والے ہیں۔ کہانی کو موہن کنن نے اپنی آواز دی ہے، گانے کو کمپوز پرتیم نے کیا ہے اور امیتابھ بھٹاچاریہ نے اس گیت کو لکھا ہے۔ یہ نغمہ فلمی شائقین کو فلم کی تھوڑی جھلک پیش کرتا ہے۔ لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان نے گانے کی ویڈیو کو ریلیز نہیں کیا ہے بلکہ اس کے بجائے صرف آڈیو ہی جاری ہے کہ تاکہ مداحوں کی توجہ فلم کے اصل ہیرو یعنی فلم کی موسیقی کی جانب مبذول ہوسکے۔ اداکار اور پروڈیوسر نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی موسیقی اور موسیقار کو فلم کا اہم ہیرو سمجھا جائے۔ Laal Singh Chaddha First Song Release
اس حوالے سے عامر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ' میں سچ میں مانتا ہوں کہ لال سنگھ چڈھا کے گانے فلم کی جان ہیں اور اس البم میں میرے کیرئیر کے بہترین گانے شامل ہیں۔ پریتم، امیتابھ کو شامل کرنے کا فیصلہ بہت دانستہ تھا تاکہ گلوکار اور تکنیکی ماہرین اسپاٹ لائٹ میں رہیں کیونکہ وہ نہ صرف فلم کا مرکزی حصہ بننے کے مستحق ہیں بلکہ موسیقی کو وہ کریڈٹ ملنا چاہیے جو انہیں کافی وقت نہیں ملا ہے۔ میں بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کہ مداح موسیقی پر کیسا ردعمل ظاہر کرتے ہیں کیونکہ فلم کی ٹیم نے اس کے لیے دل و جان سے محنت کی ہے۔