ممبئی: بالی ووڈ کے تین خانوں میں سے تیسرے خان یعنی عامر خان بھلے ہی پٹھان میں نظر نہیں آئے ہوں لیکن ان کی بڑی بہن نکہت ضرور فلم میں موجود تھیں۔ نکہت نے اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس منظر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان میں نظر آرہی ہیں۔ فلم میں نکہت خان ہیگڑے نے ایک افغان خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جس میں انہیں شاہ رخ خان کو دعائیں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Aamir Khan's Sister in Pathaan
نکہت نے اپنے ایک مداح کا ردعمل بھی شیئر کیا ہے، جس میں مداح نے لکھا تھا کہ ' وہ ایک فریم میں اپنے دو پسندیدہ اسٹارز کو دیکھ رہے ہیں'۔ مداح نے نکہت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایک فریم میں میرے پسندیدہ لوگ'۔ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ' ہماری نکہت'۔ واضح رہ کہ نکہت نے ' تم میرے ہو، ہم ہیں راہی پیار کے، مدھوش اور لگان جیسی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔ انہوں نے مشن منگل، سانڈ کی آنکھ اور تانہاجی: دی ان سنگ وارئیر میں بھی کام کیا ہے۔