بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی ہے یہ جوڑا دو سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہا ہے۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ ایرا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں نوپور بالکل فلمی ہیرو کی طرح گھٹنے پر بیٹھ کر انہیں شادی کی پیش کش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Ira Khan engaged to Nupur Shikhare
نوپور کا ایرا کو شادی کے لیے پوچھنے کا انداز بالکل فلمی ہے۔ نوپور اور ایرا دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں سائیکلنگ کاسٹیوم میں ملبوس نوپور کو اپنی گرل فرینڈ ایرا کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر نوپور ہاتھ میں انگوٹھی لیے گھٹنے کے بل بیٹھ جاتے ہیں اور ایرا سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟ جس کے بعد ایرا شادی کے لیے ہاں کہتے ہوئے نوپور کو بوسہ دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔