ممبئی: رواں سال سمتبر میں ایرا خان نے اپنے پرپوزل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری دی تھی کہ انہوں نے شادی کے لیے حامی بھردی ہے۔ سپر اسٹار عامر خان اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ کی بیٹی ایرا خان نے جمعہ کو اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی۔Amir Khan's Daughter Ira khan Engagement
ایرا نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی مشہور فٹنس ٹرینر سے منگنی کرلیں گے۔ ان کے منگنی تقریب میں عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے علاوہ عمران خان اور منصور خان نے شرکت کی۔ ایرا نے اپنے خاص دن کے لیے سرخ گاؤن کا انتخاب کیا، وہیں شیکھرے سیاہ رنگ کے ٹکسیڈو میں نظر آئے۔ یہ جوڑا دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہے۔