اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Laal Singh Chaddha: فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل عامر خان کی اڑی نیند - لال سنگھ چڈھا پر عامر خان

عامر خان 11 اگست کو اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ' 48 گھنٹے ہو گئے ہیں اور انہیں نیند نہیں آئی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ان کا دماغ سوچنا ہی بند نہیں کر رہا ہے اور وہ ریلیز سے پہلے ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے کتابیں پڑھ رہے ہیں یا آن لائن شطرنج کھیل رہے ہیں۔Laal Singh Chaddha

فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل عامر خان کی اڑی نیند
فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل عامر خان کی اڑی نیند

By

Published : Aug 10, 2022, 10:33 AM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار عامر خان اس وقت اپنی آئندہ فلم لال سنگھ چڈھا کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔ حال ہی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران تھری ایڈیٹس اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی فلم کی وجہ سے گزشتہ 48 گھنٹوں سے سو نہیں پا رہے ہیں۔Laal Singh Chaddha Release Date

عامر نے کہا کہ 'میں اس وقت بہت نروس ہوں، 48 گھنٹے ہو گئے ہیں اور مجھے نیند نہیں آئی ہے، میں مذاق نہیں کر رہا ہوں، میں سو نہیں پا رہا ہوں، میرا دماغ اوور ڈرائیو میں ہے، اس لیے میں کتابیں پڑھتا ہوں یا آن لائن شطرنج کھیلتا ہوں۔ اب 11 اگست کے بعد ہی میں سو پاؤں گا'۔

جب عامر سے پوچھا گیا کہ وہ 11 اگست کو فلم کی ریلیز کے بعد کیا کرنے والے ہیں تب عامر نے کہا کہ میں 11 کے بعد اچھے سے سوپاؤں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں اور ادویت ('لال سنگھ چڈھا' کے ہدایت کار) سکون سے سوئیں گے اور پھر جب ہم بیدار ہوں گے تب شائقین ہمیں بتائیں گے کہ انہیں فلم پسند آئی یا نہیں۔

لگان اداکار نے شائقین کی جانب سے فلم کو ملنے والے ردعمل کو جاننے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ 'میں فلم کے بارے میں شائقین کا حقیقی ردعمل دیکھنے کے لیے مختلف تھیٹروں میں گھومتا ہوں۔ پہلے ہفتے میں، میں مختلف شہروں اور مختلف ہالوں کا دورہ کرتا ہوں تاکہ پروجیکشن ونڈو یا سائیڈ ڈورز سے شائقین کا حقیقی ردعمل دیکھ سکوں'۔

عامر خان، جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں، نے مزید کہا کہ 'یہ تھیٹر پر منحصر ہوگا کہ وہاں چھپنے کی جگہ بہتر ہے یا نہیں کیونکہ میں چھپ کر ہی شائقین کا حقیقی ردعمل جان سکتا ہوں۔ اگر لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ میں سنیما ہال میں موجود ہوں تو ان کا ردعمل مختلف ہوسکتا ہے، میں عوام کی حقیقی ردعمل جانا چاہتا ہوں'۔

واضح رہے کہ 'ادویت چندن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لال سنگھ چڈھا سال 1994 کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم 'فوریسٹ گم' کا آفیشل ہندی ریمیک ہے، جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔۔ یہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا بھی فلم کا اہم حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on Laal Singh Chaddha: لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے درمیان کنگنا رناوت نے عامر خان کی تنقید کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details