اسپورٹس پلیٹفارم ڈریم 11 کے ایک نئے اشتہار میں عامر خان اور جسپریت بمراہ نظر آرہے ہیں۔ یہ اشتہار آن لائن لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے جس میں اداکار عامر خان اپنی حالیہ ریلیز فلم لال سنگھ چڈھا کا خود مذاق اڑاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم کو فلمی ناقدین اور شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل ملے تھے اور یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی۔ Aamir Khan Joking About LSC
فلم کی ناکامی کے بعد عامر نے کچھ وقت تک فلموں سے چھٹی لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب اداکار کو ڈریم 11 کے اشتہار میں دیکھا گیا جو بنیادی طور پر لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد ان کی اسکرین پر واپسی کی نشاندہی کرتا ہے۔
15 سیکنڈ کے اشتہار میں عامر بمراہ سے کہتے ہیں کہ ' بوم بوم، بال دھیان سے ڈالیو، بڑے بڑے ہٹ مارتا ہوں'۔ جس کے جواب میں بمراہ نے کہا کہ ' اتنے ہٹ مارتے ہو سر تو لال سنگھ کا کیا ہوا'۔ یہ سن کر عامر انہیں دیکھتے ہیں اور بمراہ کو میدان میں آنے کا چیلنج دیتے ہیں۔