اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ سلمان خان ان کے شو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں متعصبانہ سلوک کر رہے ہیں۔ عالیہ کو حال ہی میں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شو میں انہیں اپنے ماضی کے بارے میں بات کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سلمان شو میں ان لوگوں کی حمایت کر رہے ہیں، جو ان کے قریب ہیں۔Salman Khan has been biased
عالیہ نے بگ باس او ٹی ٹی 2 میں آٹھویں کنٹیسٹنٹ کے طور پر قدم رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ شو میں اپنی شبیہ کو واضح کرنے کے لیے گئی تھیں کیونکہ عوام میں ان کی پہچان ایک سپر اسٹار اداکار کی بیوی کے طور پر ہے۔ نوازالدین صدیقی کے ساتھ اپنی قانونی لڑائی کی وجہ سے وہ گزشتہ چند ماہ سرخیوں میں تھیں۔ ہفتے کے وسط میں اچانک سرپرائز ایویکشن کے بعد انہیں گھر چھوڑنا پڑا۔
بگ باس او ٹی ٹی 2 میں اپنے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ صدیقی نے ڈی این اے انڈیا کو بتایا کہ ' ہاں میں نے گھر میں اپنے ماضی کے بارے میں بات کی پر اس بات کو لے کے مجھے نشانہ بنایا، یہ مجھے سمجھ نہیں آیا۔ ہر کسی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی تو صرف مجھے کیوں نشانہ بنایا گیا؟'۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سلمان خان شو میں متعصب تھے تو عالیہ نے اس پر اتفاق کیا۔ 'صد فیصدی سلمان انہی کا ساتھ دیں گے جو ان کے قریب ہیں۔ ایک اسٹار، دوسرے اسٹار کو ہی سپورٹ کریں گے'۔