اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

68th National Film Award: قومی فلم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان، اجے دیوگن اور سوریہ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا

68ویں قومی فلم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان آج شام قومی دارالحکومت دہلی میں ایک تقریب میں کیا جائے گا، جسے کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ 68th National Film Award

اجے دیوگن اور سوریہ نے اپنے نام کیا بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ
اجے دیوگن اور سوریہ نے اپنے نام کیا بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ

By

Published : Jul 22, 2022, 5:14 PM IST

Updated : Jul 22, 2022, 5:35 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ):تفریحی صنعت کے ہنرمند فنکاروں کو اعزاز دینے کے لیے آج 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور تمل اسٹار سوریہ کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اجے دیوگن کو فلم تانہاجی: دی ان سنگ وارئیر اور سوریہ کو فلم سورارائی پوترو کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔68th National Film Award

وہیں تمل اداکارہ اپرنا بالا مرلی نے بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ جیتا ہے، انہیں فلم سورارائی پوترو کے لیے یہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ملیالم فلم ساز نے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جیتا۔ ہدایتکار سچیدانندن کے آر نے بعد از مرگ ملیالم فلم اے کے ایاپنم کوشیوم کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا۔ نیشنل فلم ایوارڈز 2022 میں اس فلم کو دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ دیا ہے۔

تمل فلم سورارائی پوترو کی جھولی میں ایک اور قومی ایوارڈ آئی ہے۔ نیشنل فلم ایوارڈز 2022 میں سورارائی پوترو کو بہترین فیچر فلم قرار دیا گیا۔ وہیں اجے دیوگن کی فلم تانہا جی کو بہترین پوپولر فلم کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

68 ویں قومی فلم ایوارڈ میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بیجو مینن کو ملیالم فلم اے کے ایاپنم کوشیوم کے لیے دیا گیا ہے۔ لکشمی پریا چندرمولی نے تمل فلم سیوارنجینیم انوم سیلا پینگلم میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

ہدایتکار پروڈیوسر وپل شاہ کی قیادت میں 10 رکنی جیوری نے جمعہ کی صبح مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی تاکہ 68 ویں قومی فلم ایوارڈز پر اپنی رپورٹ پیش کرسکیں۔ ایوارڈز کا اعلان آج شام قومی دارالحکومت دہلی میں ایک تقریب میں کیا گیا، جو کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔

ایوارڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ' میں جیوری کے تمام اراکین اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جن کے کام کا جائزہ لیا گیا اور میں ان لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہیں قومی فلم ایوارڈ سے نوازا جائے گا'۔ انہوں نے مزید کہا، "مجھے خوشی ہے کہ کووڈ کی وجہ سے گزشتہ دو سال ہم یہ تقریب منعقد نہیں کرسکے لیکن اس سال ہم 68 نیشنل فلم ایوارڈز کا انعقاد کریں گے۔"

چیئرپرسن وپل شاہ کے علاوہ جیوری ممبران میں سنیماٹوگرافر دھرم گلاٹی، قومی ایوارڈ یافتہ فیم بنگالی اداکار سریلیکھا مکھرجی، سنیماٹوگرافر جی ایس بھاسکر، اے کارتی کراجا، وی این آدتیہ، وجی تھمپی، سنجیو رتن، ایس تھنگا دورائی اور نشیگندھا شامل ہیں۔

Last Updated : Jul 22, 2022, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details