ممبئی: 68 ویں فلم فیئر ایوارڈز 2023 کی شام کافی شاندار رہی۔ یہ تقریب جمعرات کی رات (27 اپریل) ممبئی کے جیو کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ سلمان خان اور منیش پال کی میزبانی میں، بالی ووڈ کی 'گنگوبائی' عالیہ بھٹ، ریکھا، کاجول، 'ڈریم گرل' اداکار آیوشمان کھرانہ، وکی کوشل سمیت کئی بڑی مشہور شخصیات نے ایوارڈ نائٹ میں شرکت کی۔ 2022 کی کئی دیگر فلمیں بشمول 'برہمسترا'، 'دی کشمیر فائلز'، 'جُگجگ جیو'، 'بدھائی دو' بلیک لیڈی جیتنے کی دوڑ میں شامل تھیں۔ تو آئیے نظر ڈالتے ہیں فلم فیئر ایوارڈز 2023 کے فاتحین کی فہرست پر ۔۔۔۔۔۔۔
فلم فیئر ایورڈز کے فاتحین کی فہرست
بیسٹ فلم: گنگوبائی کاٹھیاواڑی
بیسٹ ایکٹر ان لیڈنگ رول (فی میل) : عالیہ بھٹ (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)
بیسٹ ایکٹر ان لیڈنگ رول (میل) : راجکمار راؤ (بدھائی دو)
بیسٹ ڈائریکٹر : سنجے لیلا بھنسالی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)
بیسٹ فلم (کریٹکس) : بدھائی دو
بیسٹ ایکٹر (کریٹکس) : سنجے مشرا (ودھ)
بیسٹ ایکٹریس (کریٹکس) : بھومی پڈنیکر (بدھائی دو) اور تبو (بھول بھلیا 2)
سپورٹنگ رول (میل) میں بیسٹ ایکٹر : انل کپور (جگ جگ جیو)
سپورٹنگ رول (فی میل) میں بیسٹ ایکٹر: شیبا چڈا (بدھائی بدو)
بیسٹ میوزک ایلبم : پرتیما (برہمسترا)
بیسٹ لیریکس : امیتابھ بھٹاچاریہ : (کیسریا - برہمسترا پارٹ ون: شیوا)
بیسٹ پلے بیک سنگر (میل): اریجیت سنگھ (کیسریا - برہمسترا پارٹ ون: شیوا)
بیسٹ پلے بیک سنگر (فی میل): کویتا سیٹھ (رنگیساری - جگ جگ جیو)
بیسٹ ڈیبیو ڈائریکٹر: جسپال سنگھ سندھو اور راجیو بروال