اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

سہیل خان نے اپنی فلموں سے مخصوص پہنچان بنائی - بالی ووڈ اسٹار ہدایت کار سہیل خان یوم ولادت

Sohail Khan B'day: سہیل خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی ابتدا بطور ہدایت کار سال 1997 میں فلم آوزار سے کی۔ اس فلم میں ان کے بڑے بھائی سلمان خان اور سنجے کپور کے علاوہ شلپا شیٹی نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ کمزور کہانی کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

Sohail Khan B'day
سہیل خان نے اپنی فلموں سے مخصوص پہنچان بنائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 3:08 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ میں سہیل خان کا شمار ایسے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے اپنے فلمی مداحوں کے دلوں میں ایک منفرد شناخت بنائی۔ سہیل خان 20 دسمبر 1972 کو ممبئی میں معروف مکالمہ نگار سلیم خان کے یہاں پیدا ہوئے۔ گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے سہیل خان بھی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے خواہش مند تھے۔

سہیل خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی ابتدا بطور ہدایت کار سال 1997 میں فلم آوزار سے کی۔ اس فلم میں ان کے بڑے بھائی سلمان خان اور سنجے کپور کے علاوہ شلپا شیٹی نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ کمزور کہانی کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

سال 1998 میں سہیل خان نے اپنے بھائی سلمان خان اور ارباز خان کے ساتھ ایک رومانوی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا بنائی۔ اس فلم میں کاجول سلمان خان کی ہیروئن تھیں۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے بعد سہیل خان فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔

سال 1999 میں سہیل خان نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے بھائی سلمان خان اور ارباز خان کو لیکر فلم ہیلو برادر بنائی لیکن اس بار وہ شائقین کی پسند پر پورا نہیں اتر پائے۔ سہیل خان فلم ہدایت کار کے علاوہ اداکار بننے کی بھی خواہش رکھتے تھے۔ اسی حسرت کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سال 2002 میں ایک فلم ’میں نے دل تجھ کو دیا‘ سے بطور اداکار اپنے کیرئر کا آغاز کیا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

اس کے علاوہ سہیل خان نے ڈرنا منع ہے، لکیر، میں نے پیار کیوں کیا، آئرن، سلامِ عشق، گاڈ تو سی گریڈ ہو، کسان، مسز کھنہ، اور ویر جیسی فلموں میں کام بھی کیا لیکن بطور ہیرو انہیں اتنا پسند نہیں کیا گیا۔

سال 2005 میں سہیل خان نے میں نے پیار کیوں کیا بنائی۔ اس فلم میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور سشمتا سین کے اہم کردار تھے۔ یہ کامیڈی فلم ناظرین کو بہت پسند آئی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد سہیل خان نے فلم پارٹنر کے ذریعہ کامیڈی میں ہاتھ آزمایا۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی۔

سال 2011 میں ریلیز فلم ریڈی سہیل خان کے کیرئر کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم شمار کی جاتی ہے۔ سلمان خان اور اسین کی جوڑی نے اس فلم پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ سہیل خان کی فلم جے ہو سال 2014 میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ سہیل خان نے اس کے علاوہ فلم ٹیوب لائٹ میں بھی کام کیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details