ممبئی (مہاراشٹر): اداکار گرمیت چودھری اور دیبینا بینرجی دوبارہ والدین بننے کے لیے تیار ہیں۔ منگل کو جوڑے نے انسٹاگرام پر دیبینا کے دوسرے حمل کے بارے میں جانکاری دی۔Debina Bonnerjee Announce Second Pregnancy
جوڑے نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں دیبینا کو سونوگرام رپورٹ پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دیبینا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ حمل غیر منصوبہ بند تھا۔ اداکارہ نے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' کچھ فیصلے قدرتی ہوتے ہیں اور انہیں بدلا نہیں جاسکتا ہے۔ یہ ایک نعمت ہے۔ جلد ہی ہماری فیملی کو مکمل کرنے کے لیے آرہا ہے'۔