ممبئی: اندھیری کے ورسووا میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک 30 سالہ ماڈل نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کو جائے وقوع سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔Model Attempt Suicide
پولیس اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ متوفی کی شناخت اکانشا موہن کے طور پر ہوئی ہے اور لاش بدھ کو برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے اپنی خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ وہ خوش نہیں ہے اور سکون چاہتی ہیں ۔
ورسووا پولس اسٹیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ہوٹل کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ ہوٹل ملازم کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔