اردو

urdu

ETV Bharat / elections

شتروگھن سنہا کانگریسی بن گئے - بی جے پی

بی جے پی کے باغی لیڈر شتروگن سنھا آج کانگریس میں شامل ہو گئے اس موقعے سے انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں جمہوریت نہیں بچی ہے وہاں ہم نے 'جمہوریت' کو 'فسطائیت' میں بدلتے دیکھا ہے۔

شتروگھن سنہا کانگریس میں شامل

By

Published : Apr 6, 2019, 1:19 PM IST

Updated : Apr 6, 2019, 3:46 PM IST

بی جے پی کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد رکن پارلیمان شتروگھن سنہا آج نوراتری کے موقعے سے باضابطہ طور سے کانگریس میں شامل ہوگئے۔

شتروگھن سنہا کانگریس میں شامل،متعلقہ ویڈیو

دہلی میں رندیپ سرجے والا اور دیگر سینئر رہنماؤں نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔

بی جے پی کو چھوڑنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' جس پارٹی میں میری پرورش ہوئی اسے چھوڑنا پڑا، مگر مجھے کانگریس میں شامل ہونے کی خوشی ہے'۔
انکا کہنا تھا:'سچ بولنے کی سزا ملی، بی جے پی میں بزرگ رہنماوں کی عزت نہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' اڈوانی اور یشونت سنہا کے ساتھ جو ہوا اس سے مجھے بہت دکھ ہوا'۔

گذشتہ مہینے 28 مارچ کو شتروگھن سنہا نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی اور پارٹی میں شامل ہونے کو لے کر ان سے بات چیت کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ نوراتری کا پہلا دن مبارک ہے اور اسی دن نئی شروعات ہوگی۔

یہ تقریباً طے ہے کہ شتروگھن سنہا کانگریس کے ٹکٹ پر پٹنہ صاحب سیٹ سے الیکشن لڑیں گے وہ پہلے سے ہی کہتے رہے ہیں کہ حالات جو بھی ہوں، لوکیشن وہی ہوگا'۔
بی جے پی نے ان کے باغی تیور کو دیکھتے ہوئے پٹنہ صاحب سے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Last Updated : Apr 6, 2019, 3:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details