وقت: 03:20
ریاست جھارکھنڈ میں تین بجے تک مجموعی طور پر 49.20 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ جھارکھنڈ میں چار پارلیمانی حلقوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے
وقت: 03:10
ریاست بہار میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 44.28 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 03:00
ریاست راجستھان میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 50 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ راجستھان کی 12 پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 02:50
سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے نے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک انتخابی مرکز میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 02:40
بھارٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے جھاکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 02:30
ریاست بہار میں 2 بجے تک مجموعی طور پر 39.97 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 02:20
ریاست مدھیہ پردیش میں 2 بجے تک 43.48 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کے سات پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 02:00
ریاست جموں و کشمیر میں 2 بجے تک مجموعی طور پر 11.35 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ لداخ پارلیمانی حلقے کے لیے 40.28 فیصد، جبکہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے 1.72 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
وقت: 01:30
ریاست مدھیہ پردیش میں 1 بجے تک 39.52 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کے سات پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 01:20
ریاست جموں و کشمیر میں اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے 1 بجے تک مجموعی طور پر 1.44 فیصد، جبکہ لداخ پارلیمانی حلقے کے لیے 21.01 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
وقت: 01:10
ریاست راجستھان میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 43 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ راجستھان کی 12 پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 01:00
ریاست بہار میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 32.24 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 12:50
جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم افراد نے ٹکنا نامی گاؤں میں مقامی پولنگ بوتھ پر ہتھ گولا پھینکا، لیکن وہ پھٹا نہیں۔ ہتھ گولے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔
ہتھ گولے پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
وقت: 12:40
ریاست جموں و کشمیر کے لداخ پارلیمانی حلقے کے لیے 12 بجے تک 20.01 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
وقت: 12:30
بی جے پی نے مغربی بنگال کے بیرک پور پارلیمانی حلقے کے لیے دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ ممتا بنرجی دھاندلی کے ذریعے انتخابات میں فتح حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
بی جے پی کا کہنا ہے کہ بیرک پور میں کارکنان کو بڑی طرح زدکوب کیا گیا اور بڑی تعداد میں رائے دہندگان کو انتخابی مرکز تک جانے نہیں دیا گیا۔
وقت: 12:20
ریاست بہار میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 26.19 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار میں پانچ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 12:00
ریاست جموں و کشمیر میں اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے11 بجے تک 1.12 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ترال میں 0.41 فیصد، پامپور میں 2.73 فیصد، پلوامہ میں 0.33 فیصد، راجپورہ میں 0.84 فیصد، واچھی میں 0.66 فیصد اور شوپیاں میں 1.86 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
وقت: 11:50
ریاست جموں و کشمیر میں اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے11 بجے تک 1.12 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے آج پلوامہ اور شوپیاں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔