ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ساوتری بائی پھلے نے کہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور محض ایک دکھاوا ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نھیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 میں بھی بی جے پی نے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن پانچ برسوں کے بعد ان کا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا، اسی طرح انہوں نے عوام کو ورغلانے کیلئے مختلف وعدے کیے ہیں، لیکن انہیں کبھی پورا نہیں کر پائی۔