انہوں نے کہا کہ اگر عدالت کو لگتا ہے کہ اس کے فیصلہ پر یہ نعرہ دیا گیا ہے تو اس کے لیے کانگریس معذرت خوا ہ ہے۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی کی پریس کانفرنس،متعلقہ ویڈیو واضح ہوکہ بی جے پی سے رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے عدالت عظمی میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کر کے یہ الزام لگایا کہ کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے عدالت کے فیصلہ کو بنیاد بنا کر چوکیدار چور ہے کا نعرہ شروع کیا ہے۔
حالانکہ عدالت نے کسی چوکیدار کو کو چور نہیں بتایا۔ کل ہی کانگریس نے اس معاملے میں حلف نامہ داخل کیا اور اس پر بحث بھی ہوئی۔
عدالت میں پیش ہوئے ابھیشیک سنگھوی نے بتایا کہ ہمارا یہ نعرہ سیاسی ہے، اس کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ ہم یہ نعرہ لگاتے رہیں گے۔