بہار کے ضلع اورنگ آباد کے ڈھبرا تھانہ کے تحت بالوگنج ۔ برنڈا روڈ سے سی آر پی ایف نے دو آئی ای ڈی بم برآمد کیے ہیں اور سکیوریٹی اہلکاروں نے دونوں آئی ڈی بم کو ناکارہ بنا دیا۔
اورنگ آباد میں دو آئی ای ڈی بم برآمد واضح رہے کہ ضلع اورنگ آباد میں کل چھ اسمبلی حلقے ہیں جس میں اورنگ آباد شہر، رفیع گنج، کٹنبا، نبی نگر، اوبرا اور گوہ شامل ہیں۔
فی الحال ان علاقوں میں ووٹنگ جاری ہے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے کافی سخت انتظامات کیے ہیں۔
نکسل متاثرہ علاقے رفیع گنج، کٹنبا اور نوی نگر کے پولنگ مراکز پر ووٹنگ کا وقت صبح سات تا دوپہر تین بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر حلقوں میں ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے دوپہر چار بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔