اردو

urdu

ETV Bharat / elections

مودی کے خلاف الیکشن کمیشن کی عدم کارروائی تشویشناک: سیتا رام یچوری - Press Conference

سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آج مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کے ریاستی دفتر مظفر احمد بھون میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا۔

sitaram yachuri

By

Published : Apr 27, 2019, 5:36 PM IST

سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آج مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کے ریاستی دفتر مظفر احمد بھون میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا۔

sitaram yachuri

انہوں نے کہا کہ مودی اور ان کی پارٹی کے دوسرے راہنماؤں کی جانب سے ایسی تقاریر کی جا رہی ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن صحیح ڈھنگ سے کام نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن الیکشن کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوتی ہے اگر ایسے میں الیکشن کمیشن پر سوال اٹھتے ہیں تو یہ ہندوستان کی جمہوریت پر سوال اٹھنے کے برابر ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سالوں میں مودی حکومت ہر طرح سے ناکام رہی اور ان پر سوال اٹھانے والے لوگوں کو پاکستان کا ہمدرد کہا جاتا ہے جبکہ اس سب کو پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان کا ہمدرد کون ہے۔

sitaram yachuri

گزشتہ دنوں عمران خان کا جو بیان آیا ہے اس سے سب کو پتہ چل گیا کہ کون پاکستان کا ہمدرد ہے انہوں نے یوپی اے اور این ڈی اے کے دور میں دہشت گردانہ حملوں اور جوانوں کی موت کا موازنہ بھی کیا اور اعداد و شمار پیش کرکے بتایا کہ مودی کے دور میں ملک کو زیادہ نقصان پہنچا اس کے علاوہ انہوں نے ممتا بنرجی اور نریندمودی کے تعلقات پر کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کا مودی کو کرتا اور مٹھائیاں بھیجنا بری بات نہیں لیکن اس کو راز بنائے رکھنا بری بات ہے۔

سیتارام یچوری نے بایاں محاذ کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکز میں ایک سیکیولر حکومت چاہتے ہیں اور ہمارا مقصد ہے بی جے پی کو مرکز میں اقتدار سے دور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details