اردو

urdu

ETV Bharat / elections

سندھیا اور سدھو اترے کرکٹ کی پچ پر - انتخابی

مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں کانگریس کے رہنما اور گُنا۔ شیو پوری پارلیمانی حلقے کے امیدوار جیوترآدتیہ سندھیا اور سابق کرکٹر اور پنجاب حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے مابین کرکٹ کے میدان پر مقابلے نے اس انتخابی موسم میں لوگوں کی اچھی تفریح کی۔

سندھیا اور سدھو اترے کرکٹ کی پچ پر

By

Published : May 10, 2019, 3:44 PM IST

مقامی مادھو راؤ سندھیا اسٹیڈیم میں کل شام ان دونوں کانگریس لیڈروں کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کےلئے بڑی تعداد میں لوگ اسٹیڈیم پہنچے۔

اس میچ کو دیکھنے کے لئے کانگریس کارکن گزشتہ دو دنوں سے شیور پوری میں لوگوں کو مدعو کرنے کے لئے اعلان کررہے تھے۔ میچ کے بعد دونوں لیڈروں نے ایک جلسہ بھی رکھا تھا لیکن بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا۔

میچ میں سندھیا کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی۔ سندھیا اوپنر بلے باز کے طور پر میدان میں اترے۔ بعد میں سدھو کی ٹیم کھیلنے آئی لیکن سدھو جلد ہی رن آؤٹ ہوگئے۔

اس پارلیمانی حلقے میں 12 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔ یہاں سندھیا کا مقابلہ بی جے پی کے کے پی یادو سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details