اردو

urdu

ETV Bharat / elections

مودی کا طرز تخاطب غیر معیاری: راشد علوی - وزیراعظم نریندرمودی

وزیراعظم نریندرمودی پر مبینہ طور پر فوج کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس عدالت عظمی پہنچ گئی۔ اس معاملے میں کانگریس کے سینیئر رہنما راشد علوی نے کہا کہ وزیراعظم کو لہجے اور طرز عمل سری لنکا کے رہنماؤں سے سیکھنی چاہیے۔

مودی کو سری لنکا سے سبق لینا چاہیے، متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 29, 2019, 2:44 PM IST

Updated : Apr 29, 2019, 3:17 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما راشد علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے قابل اعتراض تبصروں پر کارروائی نہیں کر رہا ہے، تو ظاہر سی بات ہے کہ عدالت کا سہارا لینا پڑے گا۔

مودی کو سری لنکا سے سبق لینا چاہیے، متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لہجہ اور طرزِ خطاب سے لگتا ہی نہیں کہ ملک کا وزیراعظم بول رہا ہے۔ مودی نے معیار کو قابل افسوس حد تک گرا دیا ہے۔

راشد علوی نے سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سری لنکائی حکمرانوں کے ذریعے معافی مانگنے کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو سری لنکا سے کچھ سیکھنا چاہئے۔

Last Updated : Apr 29, 2019, 3:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details