ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بہوجن کرانتی مورچہ ( بی کے ایم) کی قیادت میں ہوئے اس احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے بالخصوص نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کے خلاف مظاہرہ - بہوجن کرانتی مورچہ
عام انتخابات میں ای وی ایم مشین کے تعلق سے شک و شبہات کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اب اس کے خلاف لوگ سڑکوں پر بھی اتر رہے ہیں۔
ای وی ایم مشین کے خلاف مظاہرہ
ای وی ایم مشین کے خلاف مظاہرہ
ان مظاہرین کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کیا ہے۔بی کے ایم رہنماوں نے موجودہ حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ بیلٹ پیپر کے زریعے انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس تعلق سے جیل بھرو آندولن کے چلتے پولیس نے بی کے ایم کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کرکے ہرسول روانہ کیا، واضح رہے کہ بام سیف اور بہوجن کرانتی مورچہ ای وی ایم مشین کے خلاف ملک گیر تحریک چلارہے ہیں ۔