پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے لیکن ہائی پروفائل انتخابی مہم کے ذریعہ بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت کسانوں کے تئیں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہیں۔
مودی کے اقتدار میں کسانوں کی آمدنی نصف ہوگئی: پرینکا - وزیر اعظم نریندر مودی
کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کر تے ہوئے کہا کہ مودی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں کسانوں کی آمدنی نصف ہوگئی ہے جبکہ پانچ کروڑ افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔
فائل فوٹو
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت دعوی کرتی ہے کہ وہ کسانوں کی آمدنی دوگنا کریں گی تاہم دوگنی کرنے کے بجائے کسان مخالف پالیسیاں نافذ کر کے کسانوں کی آمدگی نصف کردی گئی ہے۔
پرتاپ گڑھ سے پارٹی امیدوار رتنا سنگھ کے حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے مودی کے پانچ سالہ دور اقتدار کو ’’ مغرور حکومت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس حکومت میں کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل کو مکمل طور سے نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔