اردو

urdu

ETV Bharat / elections

رابڑی دیوی نے وزیراعظم کو 'جلاد' قرار دیا

ریاست بہار کی سابق وزیراعلی اور راشٹر جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی نے وزیراعظم نریندر مودی کو جلاد قرار دیا، جس کے بعد بی جے پی نے اس بیان کی سخت مزمت کی۔

فائل فوٹو

By

Published : May 8, 2019, 7:23 PM IST


کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کو 'دریودھن' قرار دیے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں رابڑی دیوی نے کہا کہ پرینکا نے 'دریودھن' کہہ کر غلط نہیں کیا، انہیں کچھ اور کہنا چاہیے تھا۔

رابڑی دیوی نے کہا کہ وہ سب جلاد ہیں جلاد، جو جج اور صحافیوں کو قتل کروا دیتے ہیں۔ ایسے شخص کے نظریات انتہائی خوفناک ہیں۔

انہوں نے بی جے پی اور جے ڈی یو کے رہنماؤں کو'نالی کا کیڑا' کہا۔

رابڑی نے مزید کہا کہ وزیراعظم جس طرح کی زبان کا استعمال کرتے ہیں، نالی کا کیڑا ہیں سب۔ سنہ 2014 میں وہ وکاس لے کر آئے تھے اور ملک کا وناش کرکے جا رہے ہیں۔

رابڑی دیوی کے اس بیان کے بعد بہار کی سیاست میں شدت آ گئی ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے رابڑی کے اس بیان کی سخت مزمت کی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نیتیانند رائے نے کہا کہ انتخابات میں آر جے ڈی اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے حواس باختہ ہو گئی ہے۔ اسی وجہ سے ایسے بیانات دیئے جا رہے ہیں۔ ایسے نازیبا بیانات کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


جے ڈی یو کے سینئر رہنماء کے سی تیاگی نے رابڑی دیوی کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی کے رہنماؤں کے ذریعہ دئے گئے ایسے بیانوں کے سبب بہار ملک و بیرون ملک میں بدنام ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیان کا جواب دینے کے لیے میرے پاس بھی نازیبا الفاظ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details