گہلوت نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ وزیراعظم اتنے بدحواس ہو گئے ہیں کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے وہ جس زبان کا استعمال کر رہے ہیں، جس طرح کے الزام لگا رہے ہیں، اس کو یہ ملک پسند نہیں کررہا۔
مودی کے تبصرہ سے لوگوں میں غصہ: گہلوت - وزیراعظم نریندر مودی
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندر مودی کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی پر کئے گئے تبصرہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا طرز عمل اور ان کے تبصروں سے لوگوں میں غصہ ہے۔
فائل فوٹو
وزیراعظم کی زبان، ان کا طرز عمل، ان کے تبصروں سے لوگوں میں بہت غصہ ہے۔ اس کا نتیجہ مودی کو انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں وسندھرا راجے کی وداعی کا سفر پورا ہوچکا ہے اب مودی جی کی وداعی کا سفر چل رہا ہے۔