نتائج کے دوران نوٹا کےاستعمال کی بات سامنے آ رہی تھی۔ عوام نے جہاں اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کیا تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے امیدواروں کو نا پسند کرتے ہوئے نوٹا کا استعمال کیا۔
عوام نے نوٹا کا کثرت سے استعمال کیا - بانسواڑا
ریاست راجستھان کی پچیس لوک سبھا سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ میں بانسواڑا ضلع کی عوام نے نوٹا کا سب سے زیادہ استعمال کیا ہے۔
فائل فوٹو
ریاست کے بانسواڑا ضلع کی عوام نے نوٹا کا سب سے زیادہ استعمال کیا ۔
یہاں پرنوٹا کو 29962 ووٹ ملے ہیں جو ریاست بھر میں کسی بھی علاقے کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر ادے پور ہے جہاں 28144 ووٹ نوٹا کو ملے ہیں۔ سب سے کم نوٹاکا استعمال الور لوک سبھا سیٹ پر ہوا یہاں نوٹا کو 5331 ووٹ ملے ہیں۔