اردو

urdu

ETV Bharat / elections

نوٹا میں اضافہ سے سماجی کارکنان فکرمند - بہوجن مکتی دل

بارہ بنکی پارلیمانی نشست نوٹا کے استعمال میں ریاست بھر میں چوتھے نمبر پر رہا ہے، خاص بات یہ ہے کہ بعض ریاستی پارٹیوں کے امیدوار اور دیگر آزاد امیدواروں کو ملے ووٹوں سے زیادہ ووٹ نوٹا کو گئے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : May 25, 2019, 7:34 PM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے انتخابی نتائج پر نظر ڈالیں تو یہاں سب سے زیادہ ووٹ بی جے پی کو 535917 ووٹ ملے ہیں، اس کے بعد سماجوادی پارٹی کے امیدوار رام ساگر راوت کو 425777 ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ کانگریس کے تنج پونیا 159611 ووٹ حاصل کر تیسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ ویڈیو

بعد ازاں لوگوں سب سے زیادہ نوٹا کا استعمال کیا اور ان کو 13 امیدواروں میں سے کوئی بھی امیدوار پسند نہیں آیا، انہوں نے آف دی ایبو یعنی نوٹا کا استعمال کیا۔

خاص بات یہ ہے کہ نوٹا کا استعمال کرنے والوں کی تعداد آزاد امیدوار اور چھوٹی پارٹیوں کے امیدواروں کو ملے ووٹوں سے بہت زیادہ ہے۔

نوٹا سے کم ووٹ ملنے والوں میں لوک دل کی امیدوار آشا دیوی کو 5762 ووٹ ملے ہیں، عوامی سمتا پارٹی کی تاراوتی کو 1921، سمدرشی سماج پارٹی کی پھول دلاری کو 1624، آوامی جنتا پارٹی کے ونود کمار کو 1622 ووٹ ملے ہیں۔

علاوہ ازیں بھیم راؤ امبیڈکر دل کے سنتوش کمار کو 1549، بہوجن مکتی دل کے اوم کار کو 1371 اور بھارت پربھات پارٹی کی کلپنا راوت کو 1049 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بارہ بنکی کے ووٹروں نے پارٹی امیدواروں کے مقابلہ آزاد امیدواروں پر زیادہ اعتماد کیا ہے۔ آزاد امیدوار مولہے راوت 4380 ووٹ حاصل کر کے 6 پائے دان پر، منجو دیوی 3683 ووٹوں کے ساتھ ساتویں اور آزاد ایدوار کشن لال راوت 2288 ووٹوں کے ساتھ 8 ویں پائےدان پر رہے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details