اس تربیتی ورکشاپ میں ماہرین نے تمام بوتھ اہلکاروں کو ای. وی. ایم مشین اور وی. وی. پیٹ مشین استعمال کرنے کی تربیت دی اور ساتھ ہی ووٹنگ کو لوگوں کے لیے آسان و منظم بنانے کے پیش نظر انہیں تمام تر ضروری ہدایات بھی دیں۔
الیکشن کمیشن بنگلورو کی ووٹر بیداری مہم اختتام پذیر - evm
پارلیمانی حلقہ نارتھ بنگلورو میں پر امن پولنگ کرانے کے لیے بنگلورر الیکشن کمیشن نے حلقہ میں منظم و بہتر پولینگ کرانے کے لیے تمام بوتھ اہلکاروں کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔
ووٹر بیداری مہم اختتام پذیر
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر و ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر شیونہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منعقد کردہ ووٹر بیداری مہم کا یہ اختتامی پروگرام ہے۔
ووٹر بیداری مہم اختتام پذیر
اس ورکشاپ میں پورے حلقہ سے کل 220 اہلکاروں نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی اور انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیاری کرلی گئی ہے اور اس بات کا تیقن کیا گیا ہے کہ انتخابات منظم طریقے سے تکمیل پائیں۔