گاؤں کے سابق پردھان وکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ہاں! مودی جی نے یہ کام ضرور کیا ہے کہ، "جو کسان پہلے رات میں آرام سے گھروں میں سوتے تھے، اب وہ چوکیداری کرتے ہیں'۔ کیوں کہ گائے، بیل، بھینس کسانوں کی فصلوں کو برباد کرتے ہیں۔ کسان بے بس ہو کر صرف اپنے کھیتوں کی رکھوالی کرتا ہے۔ کسان کھیت سے جانوروں کو بھگانے سے بھی ڈرتے ہیں۔
انہوں نے تعلیم کے تعلق سے کہا کہ' جہاں تک تعلیم کا مسئلہ ہے، تو یہاں پر بہتر انتظامات ہیں، لیکن وہ پرائیویٹ ہیں، سرکار کا اس میں کوئی کارنامہ نہیں ہے۔
وکیل احمد نے کہا کہ' سنہ 2014 کے پہلے ملک میں ہندو مسلم سبھی بھائی بھائی رہتے تھے، لیکن مودی نے نفرت پھیلانے کا کام کیا'۔
جاوید احمد نے بتایا کہ ان کے آم کے باغات ہیں، لیکن سرکار کی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ سال کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس بار بھی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے۔