اردو

urdu

ETV Bharat / elections

اقلیتی علاقے میں ہی ای وی ایم خراب کیوں :کپل سبل - کپل سبل

پارلیمانی انتخابات کے دوران اپوزیشن ایک بار پھر ای وی ایم کو موضوع بحث بنا رہا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 29, 2019, 12:04 AM IST


کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون کپل سبل نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاں اقلیت اور پسماندہ ہے وہاں ای وی ایم میں خرابی کی شکایت ملتی ہے۔

کپل سبل نے کہا کہ پہلے تین مرحلے میں بی جے پی کو بہت نقصان ہوا ہے۔ ویسے فتح اور شکست کا فیصلہ تو 23 مئی کو ہوگا تاہم سوال یہ ہے کہ جہاں بھی مشین خراب ہوتی ہے وہاں بی جے پی پر ہی کیوں الزام عائد ہوتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل ہی کسی مقام سے 300 ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ انتخابات میں ووٹرس کو یہ فکر نہیں ہونی چاہئے کہ اس نے جسے ووٹ دیا ہے، اسے ووٹ مل رہا ہے یا نہیں۔

یہ مشین بھی وہیں خراب ہوتی ہے جہاں دلت اور اقلیت ووٹرس ہوتے ہیں۔ اگر دو تین گھنٹے مشین خراب رہے گی تو ووٹ نہیں پڑے گا کیونکہ لوگ واپس گھر لوٹ جایئں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details